14 سالہ بھارتی نوجوان ویبھو سوریاونشی نے آئی پی ایل میں تیز ترین سنچری کی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک
|
29 Apr 2025
مبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں راجستھان رائلز کے 14 سالہ کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔ یہ کسی بھی بھارتی بلے باز کی جانب سے آئی پی ایل کی تیزترین سنچری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے میچ میں راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز مدمقابل تھیں جس میں گجرات نے پہلے کھیلتے ہوئے 209 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں ویبھو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت راجستھان نے باآسانی میچ اپنے نام کیا۔ویبھو سوریاونشی نے 35 گیندوں پر 100 رنز (9 چھکے، 8 چوکے) بنائے جبکہ اُن کے ساتھ یشسوی جیسوال نے بھی 40 گیندوں پر 70 رنز کی مددگار اننگز کھیلی۔
راجستھان نے 15.5 اوورز میں ہدف عبور کرکے میچ جیت لیا۔
آئی پی ایل میں کسی بھارتی کی تیزترین سنچری (35 گیندوں پر)
ٹی20 کرکٹ میں بھارت کا تیزترین سنچری کا نیا ریکارڈ
آئی پی ایل 2025 کی تیزترین ففٹی (صرف 17 گیندوں پر)
یوسف پٹھان کے 37 گیندوں کے ریکارڈ کو توڑا
آئی پی ایل کی تاریخ کی تیزترین سنچریاں
آئی پی ایل میں وسیٹ انڈیز کے کرس گیل نے 2013 میں صرف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
(30 گیندوں پر) – 2013
اس کے علاوہ بھارت کے یوسف پٹھان نے 2010 میں 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے شبمن گل (84 رنز) اور جوز بٹلر (26 گیندوں پر 50 رنز) نے اچھی بیٹنگ کی تھی، لیکن ویبھو کی طوفانی اننگز کے سامنے یہ اسکور کم پڑ گیا۔
14 سال کی عمر میں ویبھو سوریاونشی کا یہ کارنامہ نہ صرف آئی پی ایل بلکہ پوری کرکٹ دنیا میں زیر بحث ہے۔ کوچوں اور سلیکٹرز کی نظریں اب اس نوجوان ٹیلنٹ پر جمی ہوئی ہیں، جو مستقبل میں بھارت کی قومی ٹیم کا اہم ستون بن سکتا ہے۔
Comments
0 comment