عملہ بدتمیز تھا، مسلم فائٹر نے آف لوڈ کرنے کو نسل پرستی قرار دے دیا
ویب ڈیسک
|
13 Jan 2025
روس کے معروف سابق مکس مارشل آرٹس چیمپئن خبیب نُرماگومیڈوف نے امریکا میں آف لوڈ کیے جانے کے حوالے سے اپنا ردعمل جاری کردیا۔
سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ جہاز کے عملے کا رویہ ابتدا سے ہی بدتمیز تھا، حالانکہ وہ انگریزی اچھی بولتے ہیں اور مکمل تعاون کے لیے تیار تھے۔
خبیب نے لکھا انہیں نہیں معلوم کہ اس کی وجہ نسل پرستی، قومیت یا کچھ اور تھی۔ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ نے ان سے سیٹ تبدیل کرنے کو کہا، لیکن ان کے رویے اور بات چیت کے انداز نے معاملے کو پیچیدہ بنادیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 منٹ کی گفتگو کے بعد سیکیورٹی کو طلب کرلیا گیا اور انہیں طیارے سے اتار دیا گیا۔
یو ایف سی چیمپئن نے واقعے اور عملے کے رویے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر پیغام کے بعد پرستاروں نے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا اور ایئرلائن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Comments
0 comment