عاطف اسلم کی آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے کرکٹ کے میدان میں انٹری، مداح حیران
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا

ویب ڈیسک
|
7 Feb 2025
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے کھیل کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 25 کا آفیشل نغمہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلیے گایا ہے جسے کچھ دیر قبل ریلیز کردیا گیا۔
اس ترانے کو 'جیتو بازی کھیل کے' کا عنوان دیا گیا ہے جس کی شاعری عدنان دھول اور اسفند یار اسد نے لکھی جبکہ اس کو پروڈیوس عبداللہ صدیقی نے کیا ہے۔
ویڈیو میں نہ صرف عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ اس میں ڈانس پرفارمنس بھی دکھائی ہے۔
Comments
0 comment