قومی ٹیم کیلیے بری خبر، نوجوان بولر ابرار احمد انجرڈ ہوگئے

قومی ٹیم کیلیے بری خبر، نوجوان بولر ابرار احمد انجرڈ ہوگئے

ابرار احمد اسپتال منتقل، ایم آر آئی کیا جارہا ہے
قومی ٹیم کیلیے بری خبر، نوجوان بولر ابرار احمد انجرڈ ہوگئے

ویب ڈیسک

|

8 Dec 2023

کینبرا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے۔ انہیں یہ تکلیف پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن آٹھ اوورز کرانے کے بعد ہوئی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر آنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا ۔ میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ابرار احمد کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف ابتک ستائیس اوورز کیے ہیں۔ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا حصہ ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز چودہ دسمبر سے سات جنوری تک کھیلی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!