آصف علی کی ریٹائرمنٹ پر سرفراز احمد اور شاداب خان ردعمل

Webdesk
|
3 Sep 2025
لاہور: پاکستان کے ہارڈ ہٹر بیٹر آصف علی کی ریٹائرمنٹ پر سابق کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان کا ردعمل بھی آگیا۔
سابق کپتان سرفراز احمد اور ٹی 20 کے نائب کپتان شاداب خان نے آصف علی کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی زندگی کے اگلے سفر میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
سرفراز نے لکھا کہ اچی کو شاندار بین الاقوامی کیریئر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے فخر اور جذبے کے ساتھ گرین شرٹس کو پہنا ہے۔ امید ہے کہ آپ آصف علی کے سامنے آنے والی تمام چیزوں میں کامیابی حاصل کرتے رہیں۔
علاوہ ازیں شاداب نے 33 سالہ کھلاڑی کو صرف ایک ساتھی کے طور پر بیان کیا، انہیں بھائی کہا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شاداب نے لکھا کہ ایک بہترین ساتھی اور ایک بھائی کو ریٹائرمنٹ مبارک، آپ کے کیریئر کے اگلے باب کے لیے نیک خواہشات کا ظہار کرتا ہوں۔
آصف نے یہ اعلان پیر کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اپنے وقت کو اپنی زندگی کا ''فخر ترین باب''قرار دیا۔
آصف نے لکھا کہ آج میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا تھا کہ الحمدللہ، پاکستان کی جرسی پہننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور کرکٹ کے میدان میں اپنے ملک کی خدمت کرنا میرا فخر کا باب ہے۔
واضح رہے کہ آصف علی نے 58 ٹی ٹوئنٹی اور 21 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دو فارمیٹس میں 959 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
Comments
0 comment