آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

بھارتی کپتان روہت شرما بھی پریس کانفرنس کے لئے کراچی نہیں آئیں گے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، افتتاحی تقریب نہیں ہوگی

Webdesk

|

30 Jan 2025

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والی دو ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے سبب افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، کراچی میں 8 کپتانوں کی پریس کانفرنس اور پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگا۔

 بھارتی کپتان روہت شرما بھی پریس کانفرنس کے لئے کراچی نہیں آئیں گے، بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، اگرچہ افتتاحی تقریب کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اس سے پہلے رپورٹس نے اشارہ کیا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے باخبر ذرائع کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے آئی سی سی کو فراہم کردہ آمد کا شیڈول 18 فروری کو لاہور پہنچنا ہے جبکہ آسٹریلیا 19 فروری کو لاہور پہنچے گا۔

 بنگلہ دیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جبکہ افغانستان 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گا، نیوزی لینڈ پاکستان اور جنوبی افریقہ 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد پہلے ہی پاکستان میں ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے 12 فروری کو اختتام پذیر ہونے والی وائٹ بال سیریز کے بھارت کے ایک ماہ کے دورے کے بعد ایک ہفتے کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شامل آسٹریلیا 14 فروری کو کولمبو میں اپنا دورہ مکمل کرے گا جس کے بعد وہ چار روزہ آرام کرے گا۔

آئی سی سی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ آئی سی سی اور پی سی بی نے افتتاحی تقریب کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے شیڈول نے اپنے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کسی بھی ایونٹ کا انعقاد ناممکن بنا دیا ہے۔

 میزبان ملک کی ذمہ داری صرف اس وقت شروع ہوتی ہے جب کوئی شریک فریق اس کے یہاں پہنچتا ہے۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تاخیر سے آنے والے کھلاڑیوں کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے وارم اپ میچوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

 ہر ٹیم دو وارم اپ میچوں کی حقدار ہے، لیکن دونوں نے بغیر کسی پریکٹس میچ کے ٹورنامنٹ میں داخل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ انہوں نے ابھی اپنی اپنی ون ڈے سیریز ختم کی ہوگی یہ فیصلہ ماضی کے آئی سی سی ایونٹس بشمول امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2024 کے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی جانب سے کیے گئے اسی طرح کے انتخاب کی طرح ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!