بابر اعظم کا پسندیدہ بلے باز کون ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے باہر

بابر اعظم کا پسندیدہ بلے باز کون ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے باہر

بابر اعظم نے بلے بازی کی تکنیک کیلیے مدد لینے والے کھلاڑیوں کا بھی بتا دیا
بابر اعظم کا پسندیدہ بلے باز کون ہے؟ جواب آپ کے اندازوں سے باہر

ویب ڈیسک

|

22 Jul 2024

پاکستان وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستانی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ان سے بیٹنگ کی تکنیک سیکھتے ہیں۔

پاکستان کے 29 سالہ اسٹار بلے باز نے یہ انکشاف اپنے یوٹیوب چینل پر لیجنڈ جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کیا۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ "جب بھی مجھے موقع ملتا ہے، میں کین [ولیمسن]، جوئے [روٹ]، ویرات [کوہلی] سے اپنی بلے بازی کی تکنیک سیکھتا ہوں.... وہ آپ کو اچھے مشورے دیتے ہیں۔ میں بیٹنگ بہتر بنانے کے لیے اُن سے تجاویز لیتا ہوں‘‘۔

بابر اعظم نے پیٹ کمنز کو اب تک کا سب سے مشکل بولر بھی قرار دیا، جس کی بازگشت اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی دی۔

ڈویلیئرز نے بابر اعظم کے جواب پر کہا کہ ’ ہاں، میں اس سے اتفاق کرتا ہوں، وہ بہت مشکل باولر ہے اور میری مشکل ترین بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے‘۔

جب بابر اعظم سے ان کے پسندیدہ بلے باز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔ اس کے جواب میں 40 سالہ بلے باز نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جواب میں ان کا نام نہیں ہونا چاہیے تھا، اس پر بابر نے جواب دیا کہ نہیں نہیں، آپ [ہمیشہ میرے پسندیدہ بلے باز ہیں‘‘۔

کپتان نے کرکٹ سے باہر اپنی دلچسپیوں کا بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا، "اپنے فارغ وقت میں، میں اسنوکر اور گالف کھیلنا پسند کرتا ہوں۔" ایک اور سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ انہیں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے بات کرنا اور اُن کے گانے سننا اچھا لگتا ہے۔

بابر نے یہ بھی کہا کہ ’’میں مستقبل کی فکر نہیں کرتا، میں یہ نہیں سوچتا کہ میں کہاں جا رہا ہوں، میں صرف یہ سوچتا ہوں کہ میں کھیل رہا ہوں اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ کرکٹ میرا جنون ہے، اور مجھے صرف کرکٹ کھیلنا پسند ہے‘‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!