بابر اعظم کی جگہ آنے والے کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری جڑ دی

بابر اعظم کی جگہ آنے والے کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری جڑ دی

29سالہ بلے باز 192 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔
بابر اعظم کی جگہ آنے والے کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری جڑ دی

Webdesk

|

15 Oct 2024

ٹیسٹ سیریز کے لیے بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے دوران ڈیبیو پر سنچری بنالی۔

29سالہ بلے باز 192 گیندوں پر 9 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ ڈیبیو پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

کامران غلام کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک مضبوط ریکارڈ ہے، انہوں نے 59 میچوں میں 49.17 کی اوسط سے 4,377 رنز بنائے جس میں 16 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کامران غلام نے اسپنرز کی مدد کرنے والی استعمال شدہ پچ پر تیسری وکٹ کے لیے 149 کے اسٹینڈ کے ساتھ پاکستان کو 19-2 کی نازک صورتحال سے نکالا تھا۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے صائم ایوب نے سات چوکوں کی مدد سے کیریئر کے  بہترین 77 رنز بنائے اور بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کی بدترین شکست کے بعد سلیکٹرز ٹیم میں تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہوئے،  جس میں اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو ڈراپ کیا گیا۔

کامران غلام کے علاوہ، پاکستان نے ساجد خان، زاہد محمود اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!