بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کیلیے وسیم اکرم نے آواز اٹھا دی

ویب ڈیسک
|
7 Aug 2025
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرے۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیم میں واپس لا کر انہیں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروانی چاہیے تاکہ ٹیم کو مضبوطی ملے۔
بابر اعظم کو گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے بعد سست اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اب تقریباً آٹھ ماہ بعد ان کی واپسی کے مطالبات میں شدت آگئی ہے، خاص طور پر فخر زمان کے زخمی ہونے کے بعد۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ "اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں بابر کو ٹی 20 ٹیم میں ضرور شامل کرتا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو اس وقت سینئر بلے بازوں کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس سر پر ہیں۔
وسیم اکرم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بابر کا ٹیم میں واپس آنا موجودہ کارکردگی کے بحران میں ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment