بابر اعظم نے پی ایس ایل تاریخ کا ایسا ریکارڈ قائم کرلیا جو کوئی پاکستانی نہ کرسکا

ویب ڈیسک
|
3 May 2025
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایسا ریکارڈ بنالیا ہے جو ابھی تک کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں بناسکا تھا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 50 کیچز پکڑنے والے پہلے فیلڈر بن گئے ہیں۔
یہ اعزاز انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا۔ بابر اعظم کی شاندار فیلڈنگ نے نہ صرف ان کی ٹیم کو فائدہ پہنچایا بلکہ انہیں پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک منفرد مقام بھی دلا دیا۔
پی ایس ایل کیچز کی رینکنگ
بابر اعظم: 50 کیچز (رکورڈ ہولڈر) سب سے آگے ہیں
کیرون پولارڈ: 42 کیچز دوسرے
افتخار احمد/محمد نواز: 40 کیچز کے ساتھ بدستور تیسرے
شاداب خان/فخر زمان: 39 کیچز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کی انفرادی مہارت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ پی ایس ایل میں فیلڈنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
پشاور زلمی کے کوچ نے بابر کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "بابر نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک شاندار بلے باز ہیں بلکہ فیلڈ میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔"
Comments
0 comment