بابر اعظم پر خاتون سے ناجائز تعلقات اور اسقاط حمل کا کیس، عدالت کا حکم جاری
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2025
عدالت نے خاتون کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر عائد کیے جانے والے زیادتی کے مقدمے میں نیا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم پر ریپ، ہراسانی، بلیک میلنگ کرنے سے مالی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کو طلب کرلیا۔
خاتون کے وکیل نے ایک بار پھر عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بابر اعظم نے 2010 میں میری موکلہ کو شادی کا جھانسہ دے کر استعمال کیا اور پھر وہ اپنے وعدے سے مکر گیا جبکہ اُس نے زیادتی کی اور اسقاط حمل بھی کراویا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید غورل نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار حمیزہ مختار کا بیان ریکارڈ کریں اورانہیں اگلی سماعت پرعدالت میں پیش کریں۔
جج نے کہا کہ اگر حمیزہ مختار کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتیں تو اسے خارج کر دیا جائے۔
بابر اعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بے بنیاد الزامات عائد کر کے اُن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، خاتون کی درخواست اور مقدمہ مکمل بدنیتی ہے۔
خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ بابر اعظم نے 2010 کے بعد سے اُن سے ناجائز تعلقات رکھے اور اس دوران ہو حاملہ بھی ہوئیں جبکہ بلے باز نے انہیں اسقاط حمل پر راضی کر کے شادی کا یقین دلایا تھا۔
خاتون کے مطابق بابراعظم اسٹار بننے کے بعد پہچاننا بھول گیا ہے۔ لڑکی نے اپنی صفائی اور دعوؤں کی روشنی میں عدالت میں میڈیکل رپورٹس بھی فراہم کی ہیں۔
Comments
0 comment