بابر اعظم اور رضوان بھی مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کی زد میں آگئے

بابر اعظم اور رضوان بھی مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کی زد میں آگئے

اس سے قبل شاہد آفریدی، باسط علی، راشد لطیف بھی نشانہ بن چکے ہیں
بابر اعظم اور رضوان بھی مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک

|

3 May 2025

بھارتی حکومت نے پہلگام حملے پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی زد پر لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد اپنی فوجی ناکامی چھپانے اور پاکستان پر الزامات لگانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ بھارت نے اب پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں کپتان محمد رضوان، سابق کپتان بابر اعظم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل جبکہ راشد لطیف، شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز  بھی بھارت میں بلاک کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر کل 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بلاک کیے گئے ہیں۔ ان میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے چینلز بھی شامل ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام "قومی سلامتی" کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ خاص طور پر شاہد آفریدی کے چینل کو بلاک کرنے کی وجہ ان کے "دو ٹوک بیانات" بتائے جا رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ فیڈریشن نے اس اقدام کو "فکری دہشت گردی" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھیلوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی ناکام کوشش ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!