بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اور جلد بھرپور کم بیک کرے گا، آسٹریلوی کوچ

بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اور جلد بھرپور کم بیک کرے گا، آسٹریلوی کوچ

بابر اعظم کو جلد آپ بھرپور ایکشن اور واپسی کرتے ہوئے دیکھیں گے، آسٹریلوی پاوور ہٹنگ کوچ
بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اور جلد بھرپور کم بیک کرے گا، آسٹریلوی کوچ

ویب ڈیسک

|

5 Jul 2024

مشہور آسٹریلوی پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ نے پاکستانی وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اسٹار بلے باز نے T20 فارمیٹ میں پاور شاٹس کے لیے ضروری مہارتوں کے بارے میں مشورہ لینے کے لیے ینگ سے ملاقات کی۔ آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور وہ بھرپور انداز سے واپسی کریں گے۔

ینگ نے کہا کہ ’ہم بابر اعظم کی حمایت کرتے ہیں اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ وہ ورلڈکلاس بلے باز تھا اور دوبارہ جلد عالمی منظر نامے پر ابھرے گا، میں سوچتا ہوں کہ بعض اوقات پاکستان شائقین توقعات سے زیادہ کی امید کرتے ہیں اس وجہ سے بھی کھلاڑیوں پر پریشر آتا ہے۔

کوچ نے مزید کہا کہ "بابر بہت اچھا آدمی ہے اور اکیڈمی کے ساتھ بہت اچھا کام کر رہا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا، "وہ نوجوان لڑکوں کو ایک موقع فراہم کر رہا ہے جو کہ قابل تعریف اور لاجواب ہے۔"

واضح رہے کہ حال ہی میں 29 سالہ کرکٹر ٹی 20 ورلڈکپ میں بطور بلے باز اور کپتان کے طور ناکام نظر آئے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!