بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

قومی کپتان نے سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑدیا
بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

Webdesk

|

21 Apr 2024

 راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

قومی کپتان نے سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑدیا جنہوں نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے جبکہ بابراعظم نے یہ ریکارڈ اپنی 67 ویں اننگز میں عبور کرلیا۔

بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی شاہین آفریدی کی جگہ دوبارہ پاکستان کا وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ قومی کپتان اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 105 اننگز میں  33 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنا رکھے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!