بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، پی سی بی نے واپس بلا لیا

بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، پی سی بی نے واپس بلا لیا

بابر اعظم کی رخصتی کے ساتھ بگ بیش لیگ سے پاکستان کے تمام کھلاڑی باہر ہوگئے ہیں۔
بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، پی سی بی نے واپس بلا لیا

Webdesk

|

22 Jan 2026

سڈنی: قومی کرکٹر بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سفر ختم ہوگیااورپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے بابراعظم کو وطن واپس بلا لیا وہ بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق  بابراعظم کی واپسی قومی ذمہ داریوں کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے جبکہ وہ جلد قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے اس حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بن کر بہت انجوائے کیا۔

 پرستاروں کی محبت اور سپورٹ پر بہت مشکور ہوں، اب نیشنل ڈیوٹی کا وقت اگیا ہے، بگ بیش کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ یہاں گزرنے والا وقت ہمیشہ یاد رہے گا، سڈنی سکسرز کے اگلے میچ کیلئے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے 11 میچز میں 202 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 19 چوکے شامل تھے، بابر اعظم کی رخصتی کے ساتھ بگ بیش لیگ سے پاکستان کے تمام کھلاڑی باہر ہوگئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!