بھارت کے دو معروف کرکٹر گراؤنڈ میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

بھارت کے دو معروف کرکٹر گراؤنڈ میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

لیجنڈز لیگ کے میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں میں ایسی تلخ کلامی ہوئی کہ امپائرز نے بیچ بچاؤ کروایا
بھارت کے دو معروف کرکٹر گراؤنڈ میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

Webdesk

|

8 Dec 2023

بھارت کے شہر گجرات میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کے درمیان دو سابق لیجنڈ کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی شہری گجرات کے علاقے سورت میں لیجنڈز لیگ کا میچ انڈین کیپیٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ کے دوران گوتم گمبھیر اور سابق فاسٹ بولر سری ناتھ معمولی تکرار ہوئی اور پھر بات اس حد تک بڑھ گئی کہ امپائرز کو مداخلت کر کے دونوں کھلاڑیوں کو پیچھے ہٹانا پڑا۔

سری ناتھ نے بتایا کہ ’میچ کے دوران گوتم گمبھیر نے نازیبا کلمات ادا کر کے مجھے اشتعال دلانے کی کوشش کی جبکہ میں کئی بار ایسے القابات اور کلمات کو نظر انداز کرچکا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میچ کے دوران گوتم نے مجھے فکسر کہہ کر بھی بلایا جس پر میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور پھر میں نے مجبورا اُسے جواب دیا تو وہ مشتعل ہوگیا‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!