بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیا کوچ مقرر کردیا

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیا کوچ مقرر کردیا

پاکستان میں آئندہ ماہ 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیا کوچ مقرر کردیا

Webdesk

|

17 Jan 2025

نئی دہلی : بی سی سی آئی نے بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 3ـ1 سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے نئے کوچ کا تقرر کردیا۔

پاکستان میں آئندہ ماہ 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے، بی سی سی آئی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر سیتانشو کوٹک کو بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ طور پر چنا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بڑے بڑے ناموں کو نظرانداز کرتے ہوئے سوراشٹرا کے مشہور کرکٹر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ بنایا ہے۔

بھارت کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور دو اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین ڈوشیٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل تک بھارتی ٹیم کے پاس ٹیم کے پاس کوئی ماہر بیٹنگ کوچ نہیں تھا، گمبھیر اور نائر ہی اپنی تقرری کے بعد سے بلے بازوں پر توجہ مرکوز کی تھی، تاہم بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ اور ا?سٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق کوٹک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹنگ کوچ کا کردار سنبھالیں گے، بھارت کو 22 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔

52 سالہ سیتانشو کوٹک سوراشٹرا کے سابق کپتان اور بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ لیجنڈز میں سے ایک ہیں، جنھوں نے 1992 سے 2013 کے درمیان پروفیشنل کرکٹ کھیلی ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن نے آسٹریلیا کے تباہ کن دورے کے بعد بھارت کا نیا بیٹنگ کوچ بننے کے لیے عوامی طور پر اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!