بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

نئے چیئرمین کی مدت کا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

Webdesk

|

27 Aug 2024

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

آئی سی سی کے چئیرمین گریگ بارکلے نے دستبردار ہونے کا اعلان گذشتہ ہفتے کیا تھا، نئے چیئرمین کی مدت کا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا۔

جے شاہ نے چیئرمین بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین کے لیے نامزد ہونے پر خوش اور آئی سی سی کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔

کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دیناہے، تینوں فارمیٹس کو یکساں اہمیت دینا اہم ہے، جیشاہ کے مطابق کرکٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور عالمی ایونٹس کو مارکیٹ میں اعلی سطح پر لے کر جاناہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بنانا ترجیحات میں شامل ہے، کرکٹ کی اولمپکس 2028 میں شمولیت کھیل کے فروغ پانے کی عکاسی کرتاہے۔

 جے شاہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی کے مخالفت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔

ایشیا کپ کے میچز پاکستان کے بجائے سری لنکا میں کھیلنے کا فیصلہ بھی جے شاہ نے کیا تھا۔ اب آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!