بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیش کش تسلیم کرلی
ویب ڈیسک
|
11 Aug 2024
بنگلادیش کرکٹ کلب نے ڈھاکا کے حالات کے پیش نظر پی سی بی کی پیش کش کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیم جلد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے شیڈول دورہ پاکستان اور ڈھاکا میں جاری کشیدہ حالات کے پیش نظر پی سی بی نے بنگال کرکٹ بورڈ کو ٹیم جلد پاکستان بھیجنے کی پیش کش کی تھی۔
پی سی بی کی جانب سے بنگال کرکٹ بورڈ کا کہا گیا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو پریکٹس کیلیے پاکستان بھیج دیں تاکہ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بنگال ٹائیگرز اپنی تیاری مکمل کرلیں کیونکہ ڈھاکا سمیت دیگر علاقوں میں کشیدہ حالات کی وجہ سے بنگال ٹیم پریکٹس نہیں کرپارہی تھی۔
بنگال کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیش کش کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیم 17 اگست کے بجائے 13 اگست کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نئے پروگرام کے مطابق بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی جہاں وہ تین روز تک قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
اس کے بعد بنگال ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی اور پھر 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں ہوگا۔
Comments
0 comment