بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ زور آزمائی کرے گی۔
بنگلادیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

Webdesk

|

19 Aug 2024

راوالپنڈی : بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی 11رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ زور آزمائی کرے گی۔

قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 30 اگست سے کھیلا جائے گا یہ میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!