بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

محمد حارث نے اس سے قبل پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور میں بھی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔
بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان شاہینز کے  اسکواڈ کا اعلان

Webdesk

|

25 Aug 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش اے کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے اسکواڈکا اعلان کر دیا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو 14رکنی اسکواڈ میں پاکستان ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد حارث نے اس سے قبل پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور میں بھی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان محمد حارث، عبدالفصیح، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے دیگر دو کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز اور بائیں ہاتھ کے بیٹر اذان اویس ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پیر 26 اگست کو کھیلا جائے گا جب کہ بقیہ دو میچز 28 اور 30 اگست کو ہوں گے جو کہ اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!