بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بنگلادیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دی
بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ویب ڈیسک

|

22 Jul 2025

ڈھاکا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو  8 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو جیت کیلیے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلادیش کی جانب سے ذاکر علی 55 اور مہندی حسن 33 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، مقررہ 20 اوورز کے مقابلے میں بنگلادیش کی ٹیم 19.2 اوورز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز سے کیا اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ 

فخر زمان 8، صائم ایوب 1، محمد حارث صفر، سلمان آغا کپتان 9 اور حسن نواز و محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد فہیم اشرف اور خوش دل شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے اسکور کو 47 تک پہنچایا تو خوش دل 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پھر عباس آفریدی نے فہیم اشرف کا ساتھ دیا اور وہ بھی 88 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

احمد دانیال وکٹ پر آئے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز بنائے جبکہ اس دوران فہیم اشرف 31 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

اس کے بعد فہیم اشرف 121 اور احمد دانیال 125 پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان مقررہ ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوررز میں 125 رنز بناسکا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!