بنگلادیش سے عبرتناک شکست کے بعد وقار یونس کا پی سی بی کے حوالے سے اہم فیصلہ

بنگلادیش سے عبرتناک شکست کے بعد وقار یونس کا پی سی بی کے حوالے سے اہم فیصلہ

وقار یونس نے خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا
بنگلادیش سے عبرتناک شکست کے بعد وقار یونس کا پی سی بی کے حوالے سے اہم فیصلہ

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2024

بنگلادیش سے ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست کے بعد وقار یونس نے پی سی بی کی اہم ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس نے پاکستان کرکٹ پورڈ کے چیئرمین کے ایڈوائزر کی حیثیت سے ذمہ داریاں چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محسن نقوی کو تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا ہے۔

وقار یونس کا پی سی بی کے ساتھ ابتدائی معاہدہ صرف 3 ہفتے کا تھا اور ان کی جگہ اب کسی اور کو تعینات کیا جاسکتا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ڈومیسٹک ٹیم کا مینٹور بھی بنایا جاسکتا ہے اور وہ ممکنہ طور پر اس لیے عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ اگست کو چیئرمین پی سی بی نے اپنی ذمہ داریاں کم کرنے کیلیے وقار یونس کو ایڈوائزر مقرر کرنے کا اعلان کیا اور بتایا تھا کہ وہ اب صرف انتظامی معاملات دیکھیں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ بنگلادیش نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی پار قومی ٹیم کو شکست دی۔ ہوم گراؤنڈ پر شکست کے بعد قومی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں پر دباؤ بھی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!