بنگلادیش سے شکست، افغان کپتان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی

بنگلادیش سے شکست، افغان کپتان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی

راشد خان نے بنگلادیش کی جیت کیوجہ بھی امپائر کو قرار دیتے ہوئے تنقید کی
بنگلادیش سے شکست، افغان کپتان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2025

ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلادیش سے شکست کے بعد افغان کپتان راشد خان پاکستانی امپائر فیصل آفریدی پر برس پڑے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ ختم ہوتے ہی راشد خان امپائر سے غصے میں کچھ کہتے ہیں۔

شائقین کرکٹ نے راشد خان کے رویے کو غیر مناسب اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا اور کہا کہ شکست کے بعد امپائر کی توہین کسی طور درست نہیں۔

رپورٹس کے مطابق فیصل آفریدی کے تمام فیصلے درست ثابت ہوئے اور کوئی بھی فیصلہ تھرڈ امپائر نے کالعدم قرار نہیں دیا، اس کے باوجود راشد خان نے اپنے کھلاڑیوں کو امپائر سے بات کرنے سے روک دیا اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔

میچ کی صورتحال

ایشیا کپ کے اس سنسنی خیز مقابلے میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 146 رنز تک محدود رہی۔

رحمان اللہ گرباز 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 30 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ ناسم احمد، تسکین احمد اور رشاد حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گروپ بی کی صورتحال

اس کامیابی کے بعد گروپ بی مزید دلچسپ ہوگیا ہے۔ سری لنکا 2 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، بنگلادیش 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ افغانستان 2 میچز میں 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

گروپ بی سے سپر فور میں کون سی دو ٹیمیں جائیں گی، اس کا فیصلہ 18 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا کے میچ میں ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!