بنگلادیش سے تاریخی شکست، کپتان نے کس پر ملبہ ڈالا؟

بنگلادیش سے تاریخی شکست، کپتان نے کس پر ملبہ ڈالا؟

شان مسعود کی میچ کے بعد حیران کن پریس کانفرنس
بنگلادیش سے تاریخی شکست، کپتان نے کس پر ملبہ ڈالا؟

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2024

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے ہاتھوں بدترین شکست کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے ذمہ داری گراؤنڈ پر ڈال دی۔

میچ میں تاریخی شکست کے بعد اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ پچ کو سمجھنے میں ہم سے غلطی ہوئی اور ہم دوسری اننگز میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکے، پانچویں دن بنگلادیش کو اسپینرز سے مدد ملی جبکہ ہم نے پچ کی وجہ سے اسپنرز نہیں کھلائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی وجہ سے ہم نے اننگز جلد ڈیکلیئر کیں ورنہ 50 رنز بھی زیادہ ہوتے تو ہماری میچ پر اچھی گرفت ہوتی اور جیتنے کی پوزیشن میں ہوتے تاہم چار روز کے دوران بھی ہم نے غلطیاں کی ہیں۔

شان مسعود نے توقعات پر پورا نہ اترنے پر کرکٹ شائقین سے معافی مانگی اور بنگلادیش کی ٹیم کو شاندار کھیل پیش کرنے پر اُن کی تعریف بھی کی۔ اس کے ساتھ کپتان نے اعتراف کیا کہ ہمارے بولرز نئی گیند سے فائدہ تک نہیں اٹھا سکے جبکہ فیلڈنگ میں بھی خامیاں تھیں۔

انہوں نے اسپنرز نہ کھلانے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہمیں لگا تھا پچ پر بہت گراس موجود ہے اور پچ کی صورتحال دیکھ کر ٹیم میں 4 فاسٹ بولر شامل کیے تاہم پچ کوسمجھنے میں ہم سے غلطی ہوئی تاہم ہمارے پاس آغا سلمان اور صائم موجود تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!