بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
Webdesk
|
26 Sep 2024
بنگلادیش کے سپر اسٹار بلے باز اور بہترین آل رائونڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہے جہاں ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے۔
شکیب الحسن نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وہ اس فارمیٹ میں بنگلادیش کے لیے اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ڈھاکا میں جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا، ٹی ٹوئنٹی کے بعد وہ اس فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے بنگلادیش میں جاری سیاسی کشیدگی کی وجہ سے اب تک اپنی ٹیم کو سیریز کے لیے سکیورٹی کلیئرنس جاری نہیں کی ہے۔
Comments
0 comment