باصلاحیت پاکستانی بولر آسٹریلیا منتقل، کینگروز کی نمائندگی کریں گے
Webdesk
|
15 Jan 2025
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے مستقبل سے مایوس ہوکر آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق سابق لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر پاکستان میں کرکٹ سے مایوس ہو کر کینگروز کے ملک روانہ ہوگئے، اب وہاں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان قادر جو کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا گئے تھے۔ تاہم وہ اپنے مستقبل کے لیے آسٹریلیا کو ہی اپنا مستقل گھر بنانا چاہتے ہیں اور جلد ہی ان کی فیملی بھی وہاں منتقل ہوجائے گی۔
عثمان قادر اس وقت نیو ساوتھ ویلز میں مقیم ہیں اور سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں مواقع نہ ملنے پر عثمان قادر جو پہلے بھی آسٹریلیا چلے گئے تھے۔ وہ اپنے مرحوم والد کی خواہش پر پاکستان واپس آئے تھے کیونکہ عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی نمائندگی کرتے دیکھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، تاہم مناسب مواقع نہ ملنے اور مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باعث انہوں نے مایوس ہوکر گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا۔
عثمان قادر نے ساتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے ساتھ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔ جب کہ وہ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کرکٹ ہی میرا روزگار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں، پرامید اور پرعزم ہوں کہ یہاں کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔
Comments
0 comment