اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو کسی پی آر کی ضرورت نہیں پڑتی، دھونی

اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو کسی پی آر کی ضرورت نہیں پڑتی، دھونی

میرے کئی منیجرز نے مجھے مشورہ دیا کہ مجھے اپنی پی اّر پر کام کرنا چاہیے
اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو کسی پی آر کی ضرورت نہیں پڑتی، دھونی

Webdesk

|

1 Jan 2025

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ اگر اّپ اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں تو پھر کسی پی آر (پبلک ریلیشنز) کی ضرورت نہیں رہتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے ایک تقریب میں سوشل میڈیا اور پی اّر ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی سوشل میڈیا کے مداح نہیں رہے۔

ایم ایس دھونی نے کہا کہ جب میں نے 2004 میں کھیلنا شروع کیا تو ٹوئٹر اْس وقت مقبولیت کی طرف بڑھ رہا تھا اور اس کے بعد انسٹاگرام آیا۔

 میرے کئی منیجرز نے مجھے مشورہ دیا کہ مجھے اپنی پی اّر پر کام کرنا چاہیے، لیکن میرا ہمیشہ یہی جواب رہا کہ اگر آپ اچھا کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو پی اّر کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور تب سے صرف انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلتے نظر آتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!