چیمپئنز لیگ، ڈویلیئرز کی دھواں دھار بیٹنگ نے پاکستانی خواب چکنا چور کردیے

ویب ڈیسک
|
3 Aug 2025
جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل جیت لیا.
عالمی چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار بلے بازی کی بدولت فتح ممکن ہوئی۔
پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک بڑا ہدف دیا تھا۔ تاہم، یہ رنز حریف ٹیم کے لیے ناکافی ثابت ہوئے۔
196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف بآسانی پورا کر لیا۔ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی لاجواب فارم کو برقرار رکھتے ہوئے محض 60 گیندوں پر 125 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے حریف بولرز کو چاروں شانے چت کر دیا۔
یہ اس ایونٹ میں ان کی تیسری سنچری تھی۔ دوسرے سرے پر جے پی ڈومینی نے بھی نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔
Comments
0 comment