چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کی کٹ پر پاکستان کا نام ہونے پر بی سی سی آئی کا تعصب
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ہی ٹیم کٹ پر اعتراض اٹھا کر اسے تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے
Webdesk
|
21 Jan 2025
چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارتی ٹیم کی تیار کردہ کٹ پر بی سی سی آئی نے محض اس لیے اعتراض اٹھایا کہ اُس پر پاکستان کا نام درج ہے۔
واضح رہے کہ بڑے ایونٹس کی میزبانی کرنے والے ممالک کا نام آفیشل لوگو میں شامل کر کے اسے تاریخ کا حصہ بنانے کی روایت آئی سی سی کی ہے۔
اب بھارت نے اپنی ٹیم کی کٹ میں آئی سی سی کے لوگو پر پاکستان کا نام شامل ہونے پر اعتراض کیا جبکہ کرکٹ شائقین بھی اس پر مشتعل ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی نے بھارت کی اس چال کو ناکام بنانے کیلیے بھرپور انداز سے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment