چیمپئنز ٹرافی جیتنی ہے تو ۔۔ شاہد آفریدی نے بتادیا

Webdesk
|
18 Feb 2025
کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹرائنگولر سیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کیں ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کوگڈلک کے بجائے کہا جائے "میک یور اون لک"، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، سب کو مبارکباد، دوبارہ رونقیں بحال ہوئیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مہمان نوازی کی تعریف کررہے ہیں، تمام ٹیموں کو بہت اچھی سکیورٹی دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائنگولرسیریز میں ہم نے بڑی غلطیاں کی ہیں، اب وہ موقع نہیں دو چیزیں ٹھیک کیں،فیلڈنگ ٹھیک نہیں کی، پاکستان ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا پڑیگا۔
سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ نیوزی ٹیم میں کھلاڑی کو مستقل مواقع ملتے ہیں، گلین فلپس نمبر6 پراچھا بیٹر ہے، وہ فیلڈر بھی زبردست ہے، بیٹنگ میں کین ولیمسن ٹاپ آف دی لسٹ ہے،دنیا میں اسے اچھا بیٹرنہیں، رچن رویندرا اور ٹام لیتھم بھی بہترین ہیں۔
نیوزی لینڈ کی مکمل بیلنس ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے پاکستان نے ٹرننگ پچ بنائی ہے،لیکن بدقسمتی سے اسپنرٹیم میں نہیں لائے، فاسٹ بولرزکتنے ہیں یہ بھی دیکھنا ہے۔
حارث رئوف کا پتہ نہیں فٹ ہوا ہے یا نہیں، طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں ہونا اچھی بات ہے، مستقبل کے اسٹارز اپنے پلیئرز کو دیکھ کر خوش ہونگے اور سیکھیں گے۔
Comments
0 comment