چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس کیلیے بھارتی کھلاڑیوں پر اہلیہ کو ساتھ لے جانے کی پابندی میں نرمی

چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس کیلیے بھارتی کھلاڑیوں پر اہلیہ کو ساتھ لے جانے کی پابندی میں نرمی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے یوٹرن لے لیا
چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس کیلیے بھارتی کھلاڑیوں پر اہلیہ کو ساتھ لے جانے کی پابندی میں نرمی

Webdesk

|

18 Feb 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کرکٹرز کو غیر ملکی دوروں پر اپنی اہلیہ اور اہلِ خانہ کو ساتھ رکھنے کی پالیسی میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے ایک نئی شرط کے ساتھ یو ٹرن لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کو ایک خاص شرط کے ساتھ اپنے خاندان کے افراد کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران اپنے خاندان کے بغیر سفر کرے گی، اور کسی بھی کھلاڑی کو اپنے ساتھ فیملی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم، اب بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ایک میچ کے لیے اپنے خاندان کے افراد کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

بی سی سی آئی کی موجودہ فیملی پالیسی کے مطابق، 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کو صرف 2 ہفتے تک اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کی اجازت ہے۔ یہ پالیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بنائی گئی تھی۔

اب بھارتی میڈیا کے مطابق، بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کو اپنے خاندان کے افراد کو صرف ایک میچ کے لیے ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔ کھلاڑیوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کس میچ کے دوران اپنے خاندان کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں، اور اس بارے میں بورڈ کو مطلع کرنا ہوگا۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ بھارتی کرکٹرز کس میچ کے لیے اپنے خاندان کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!