چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد قومی ٹیم کے دفاع میں آگئے

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد قومی ٹیم کے دفاع میں آگئے

بدقسمتی سے نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے، سابق کپتان
چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد قومی ٹیم کے دفاع میں آگئے

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2025

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم کے حق میں آگئے۔

اپنے ایک بیان میں سرفراز نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت محنت کی مگر بدقسمتی سے نتائج نہیں مل سکے اور ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں بھارت کو دبئی کی وکٹ کا ایڈوانٹج ملے گا، دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی فتوحات کے لیے پر امید ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے محنت کی لیکن نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آئے ،ساری ٹیمیں جیتنے کےلئے کھیلتی ہیں،دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،دورہ نیوزی لینڈ میں امید ہے کہ نتائج ہمارے حق میں آئیں گے،نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے چیلنجنگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا اچھا اقدام ہے کہ نئی ٹیم نیوزی لینڈ لے کر جا رہے ہیں،ہمیشہ یہ بات کی جاتی ہے ٹیم اچھا نہیں کھیلی،پرانے کرکٹرز، مینجمنٹ اور کوچز بھی جانتے ہیں کہ کوئی ٹیم ہارنے کے لئے نہیں کھیلتی، جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو بات بیلنس رکھ کر کریں، جو ٹی وی پر بیٹھے ہیں وہ ان مراحل سے گزرے ہوئے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کھیلتے ہوئے رویہ کچھ ہوتا ہے اور جب کرکٹ چھوڑ جاتے ہیں تو تبدیل ہو جاتا ہے، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے ،ہم سب کو ملکر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دو بہترین ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، فائنل میں بھارتی کو دبئی میں رہنے کا ایڈواٹیج ہوگا ،پاکستان قوم سے کہتا ہوں کہ آپ نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا ہے، قوم کو کہتا ہوں اب بھی ٹیم کے ساتھ کھڑے رہیں، امید ہے کہ آنے والا وقت پاکستان کرکٹ کے لئے اچھا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!