چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کیلئے بری خبر

چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کیلئے بری خبر

متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کیلئے بری خبر

Webdesk

|

16 Jan 2025

پیٹرز برگ :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹ بولر اینریخ نورکیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق اینریخ نور کیا کمر کی انجری کے باعث آئی سی سی کے میگاایونٹ سے باہر ہوئے ہیں۔

فاسٹ بولر پاکستان میں 19فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے جنوبی افریقا کے اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ تھے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق پیر کو اینریخ نورکیا کا اسکرین کرانے کے بعد انجری کا اندازہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطاب فاسٹ بولر کے ٹورنامنٹ تک صحت یاب ہونے کی توقع نہیں ہے،متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!