چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

Webdesk

|

5 Jan 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد صائم ایوب کو جدید علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

محسن نقوی نے ذاتی طور پر صائم ایوب سے ان کی حالت دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دلی خواہشات کا اظہار کیا۔

جارح مزاج بلے باز جنہیں پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم اثاثہ سمجھا جاتا ہے، لندن میں کھیلوں کے اعلیٰ آرتھوپیڈسٹس کے ذریعے علاج کرایا جائے گا۔

پاکستان میں صائم ایوب کے کیس کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر نے تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔صائم ایوب کو کیپ ٹاؤن سے جلد دستیاب فلائٹ سے لندن بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اس عمل کے دوران مناسب تعاون کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ہمراہ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ صائم ایوب کو دنیا کی معروف طبی سہولیات میں سے بہترین ممکنہ علاج مل سکے۔ تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور ہم پر امید ہیں کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!