ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی

ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی

Webdesk

|

13 Jan 2025

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے دوران ایک اہم پیشرفت میں، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار ڈیوڈ وارنر کے ساتھ کراچی کنگز نے 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے)کے حیران معاوضے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کی شمولیت سے کراچی کنگز کے لیے گیم چینجر ہونے کی امید ہے، کیونکہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اپنے جارح مزاج ہونے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں، وارنر کی موجودگی سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اپ نمایاں طور پر مضبوط ہوجائے گی۔

وارنر کی کراچی کنگز میں شمولیت سے شائقین کرکٹ میں بہت جوش پیدا ہوگیا ہے، جو آنے والے ٹورنامنٹ کے دوران وارنر کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

وارنر کی شمولیت ہونے کے بعد کراچی کنگز کو اب چیمپیئن شپ جیتنے کے لئے فیورٹ سمجھا جارہا ہے، اب ڈیوڈ وارنر پر منحصر ہے کہ وہ اپنی ٹیم کراچی کنگز کے لئے کچھ خاص کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!