دورہ بنگلادیش سے قبل قومی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار

دورہ بنگلادیش سے قبل قومی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار

سلمان مرزا اور لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان ہے۔
دورہ بنگلادیش سے قبل قومی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار

Webdesk

|

2 Jul 2025

لاہور: دورہ بنگلا دیش سے قبل قومی ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔ نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور وسیم جونیئر مکمل فِٹ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر سلمان مرزا اور لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کی شمولیت کا امکان ہے۔

دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگے گا۔

قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلادیش روانہ ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہو گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!