دورہ بنگلہ دیش' قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل

دورہ بنگلہ دیش' قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل

تربیتی کیمپ میں اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں کے علاوہ 5 مزید کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
دورہ بنگلہ دیش' قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل

Webdesk

|

10 Jul 2025

لاہور: دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے بابر اعظم اور شاہین شاہ بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ بنگلہ دیش جا رہی ہے۔ گزشتہ روز دورہ بنگلہ دیش کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

مذکورہ دورے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ تربیتی کیمپ میں اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں کے علاوہ 5 مزید کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

 ان میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔تربیتی کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا اور ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا روانہ ہوگی۔

 ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ دورہ بنگلہ دیش پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کے ساتھ پہلا اسائنمنٹ ہے۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر نے دورہ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ بولر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!