دوسرے ٹیسٹ میں بھی بنگلادیش کی گرفت مضبوط

دوسرے ٹیسٹ میں بھی بنگلادیش کی گرفت مضبوط

پاکستانی بلے باز دوسری اننگز میں بری طرح سے ناکام ہوئے
دوسرے ٹیسٹ میں بھی بنگلادیش کی گرفت مضبوط

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2024

بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی اپنی پوزیشن مستحکم کرلی تاہم حتمی فیصلہ کل کے کھیل پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان اور بنگلادیش کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں  پاکستان کے بلے باز بری طرح سے ناکام ہوئے اور ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔  اس کے بعد  بنگال ٹائیگرز کو جیت کیلیے 185 رنز کا ہدف مل گیا ہے۔

بنگلادیش نے دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب کیلیے شاندار آغاز کیا اور 42 رنز بنائے تاہم بادل گہرے ہونے اور موسم خرابی کی کیوجہ سے میچ کو روک دیا گیاہے۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 3، خرم شہزاد صفر، صائم ایوب 20، شان مسعود 28 ،بابر اعظم 11 ، سعود شکیل 2، محمد رضوان 43، محمد علی صفر، ابرار احمد دو اورمیر حمزہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کے حسن محمود نے پانچ، ناہید رانا نے چار اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!