افغانستان کا اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف کرانے کا اعلان

افغانستان کا اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف کرانے کا اعلان

ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن اکتوبر 2026ء میں متحدہ عرب امارات میں شروع کیے جانے کا منصوبہ ہے
افغانستان کا اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف کرانے کا اعلان

Webdesk

|

23 Dec 2025

کابل : افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بھی اپنی ٹی ٹونٹی لیگ افغانستان پریمیئر لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں 5شہروں پر مشتمل فرنچائزز شامل ہوں گی، جن میں افغانستان کے نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن اکتوبر 2026ء میں متحدہ عرب امارات میں شروع کیے جانے کا منصوبہ ہے جبکہ پلیئر ڈرافٹ یا آکشن جون یا جولائی 2026ء میں متوقع ہے۔

چیئرمین اے سی بی میر واعظ اشرف نے دبئی میں ہفتے کے روز لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ ہمارے کرکٹ کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!