فخر زمان ڈریسنگ روم میں جذباتی ہوگئے، ویڈیو وائرل

فخر زمان ڈریسنگ روم میں جذباتی ہوگئے، ویڈیو وائرل

فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
فخر زمان ڈریسنگ روم میں جذباتی ہوگئے، ویڈیو وائرل

Webdesk

|

21 Feb 2025

نیوزی لینڈ کے میچ میں انجری کے بعد بیٹنگ میں ناکامی کے بعد فخر زمان ڈریسنگ روم جاکر رو پڑے۔

ایک روز قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے آغاز پر ہی انجری سے دوچار ہونے والے فخر زمان اوپننگ نہیں کرسکے تھے۔

پھر جب وہ بیٹنگ کے لیے آئے تو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

آؤٹ ہونے کے بعد بلے باز ڈریسنگ روم میں جارہے تھے تو درد کی کیفیت اُن پر عیاں تھی، فخر سے سیڑھیاں چڑھی نہیں جارہی تھیں اور وہ شدید تکلیف میں تھے۔

فخر زمان جیسے ہی ڈریسنگ روم میں پہنچے تو شاہین نے اُن کو پکڑا اور پھر وہ کرسی پر بیٹھ کر جذباتی ہوئے، رونے لگے۔

بلے باز کے جذباتی ہونے کی ویڈیو پی سی بی نے جاری کردی ہے تاہم یہ وجہ سامنے نہیں آسکی کہ وہ روئے کیوں تھے۔

واضح رہے کہ فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ اُن کی جگہ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!