فخر زمان کی جگہ چیمپیئنز ٹرافی میں کس کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے ؟

ویب ڈیسک
|
20 Feb 2025
انجری کے باعث ان فٹ ہو کر اہم ایونٹ چیمپینز ٹرافی سے باہر ہونے والے فخر زمان نے اہم بیان جاری کر دیا۔
پاکستانی بلے باز گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے جس کے باعث وہ پہلے ہی پاور پلے میں گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جبکہ انہوں نے بیٹنگ کی جس میں تکلیف کے آثار واضح نظر آرہے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صبح میں یہ پیشرفت دی گئی کہ فخر دامان انجری کے باعث اب چیمپینز ٹرافی میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔
فخر زمان کی ٹیم میں موجودگی شائقین کے لیے اس امید کا سبب تھی کہ وہ جارحانہ انداز سے بیٹنگ کر کے ابتدائی پاور پلے میں پاکستان کا اوسط رن ریٹ بہتر کر سکتے ہیں تام گزشتہ روز بھی انہوں نے بیٹنگ نہیں کی جس کی وجہ سے پاکستان کو نیوزی لینڈ سے 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوتے ہی فخر زمان کا کہنا ہے کہ واپسی مضبوط ہوگی۔
پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ایکس پر ہیلتھ اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انجری کی وجہ سے وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے روکے گی۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔
انہوں نے کہا کہ "بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔ موقع کے لیے مشکور ہوں۔ میں گھر سے سبز رنگ میں اپنے لڑکوں کی پشت پناہی کروں گا،‘‘
فخر نے مزید کہا کہ ابتدائی نقصان کے باوجود ٹیم میں واپس آنے کی طاقت ہے۔
یہ صرف شروعات ہے، واپسی دھچکے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔‘‘
سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔
منظوری کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ امام الحق کو متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment