فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

فخر زمان پی ایس ایل میں تین ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پلیئر ہیں
فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب

Webdesk

|

26 Mar 2026

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

فخر زمان نے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کے پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کی 98 ویں اننگز میں تین ہزار  رنز مکمل کیے۔

فخر زمان پی ایس ایل میں تین ہزار  رنز مکمل کرنے والے دوسرے پلیئر ہیں، پشاور  زلمی کے بابر اعظم  3 ہزار 792 رنز بنا کر سب  سے آگے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!