گلین میکسویل حیدرآباد کنگز کا حصہ بن گئے

گلین میکسویل حیدرآباد کنگز کا حصہ بن گئے

گلین میکسویل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔
گلین میکسویل حیدرآباد کنگز کا حصہ بن گئے

Webdesk

|

19 Feb 2026

کراچی: پی ایس ایل 2026 کے لئے آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز گلین میکسویل نے حیدرآباد کنگز کی ٹیم کو سائن کرلیا۔

آئی پی ایل کو الوداع کہنے والے بڑے انٹرنیشنل اسٹار نے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، آسٹریلوی اسٹار گلین میکسول پاکستان سپر لیگ میں شامل ہوگئے۔

گلین میکسویل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں، پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گلین میکسویل نے اس سے قبل بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!