گوتم گمبھیر نے کوہلی اور روہت کے مستقبل سے متعلق واضح کردیا

گوتم گمبھیر نے کوہلی اور روہت کے مستقبل سے متعلق واضح کردیا

انہیں اپنا جنون ظاہر کرنا ہوگا، وہ مضبوط ہیں
گوتم گمبھیر نے  کوہلی اور روہت کے مستقبل سے متعلق واضح کردیا

Webdesk

|

6 Jan 2025

نئی دہلی : کوہلی اور روہت شرما کے ٹیسٹ کرکٹ میں مستقبل کے سوال پر بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

گمبھیر نے واضح کہا کہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہاں پلیئرز کو سنجیدگی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینا ہوگا، اگر انھوں نے ایسا نہیں کیا تو اس سے ان میں جذبے کی کمی ظاہر ہوگی۔

گمبھیر نے دبے الفاظ میں کہا کہ میں کسی پلیئر کے مستقبل سے متعلق بات نہیں کرسکتا، اس کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے، تاہم انہیں مزید کھیلنے کے لیے اپنی بھوک کو ظاہر کرنا ہوگا۔

 انہیں اپنا جنون ظاہر کرنا ہوگا، وہ مضبوط ہیں، امید ہے وہ مستقبل میں بھارتی کرکٹ میں حصہ لے پائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!