گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

اوول اسٹاف سے گمبھیر کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز تھا، برطانوی میڈیا نے انہیں بدمزاج قرار دے دیا۔
گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

Webdesk

|

30 Jul 2025

لندن: بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر لی فورٹ سے الجھ پڑے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر نے گوتم گمبھیر کو پچ سے دور رہنے کی درخواست کی تو جواب میں انہوں نے کیوریٹر سے بدتمیزی کی۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ آپ نہ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے، آپ صرف ایک گراؤنڈز مین ہیں۔ اوول اسٹاف سے گمبھیر کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز تھا، برطانوی میڈیا نے انہیں بدمزاج قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق چیف کیوریٹر نے بھارتی کوچ گوتم گمبھیر کے خلاف سرے کاؤنٹی کو رپورٹ کردیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو 2ـ1 کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔بھارت اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست تک اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!