احمد شہزاد نے بھی قومی ٹیم میں واپسی کی آس لگالی

احمد شہزاد نے بھی قومی ٹیم میں واپسی کی آس لگالی

ڈھائی، تین سال سے مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں
احمد شہزاد نے بھی قومی ٹیم میں واپسی کی آس لگالی

Webdesk

|

23 Mar 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز احمد شہزاد قومی ٹیم میں واپسی کا موقع پانے کے خواہاں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈھائی، تین سال سے مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں، ملک کیلیے میری پرفارمنسز سب کے سامنے ہیں لیکن قومی ٹیم اور پی ایس ایل میں میرا نام نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے محنت جاری رکھی اور رواں سیزن میں تو میری پرفارمنس بہت اچھی رہی، ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر میرا نام کیمپ میں بھی آیا اب امید کر رہا ہوں کہ مجھے موقع ملے گا۔

 جب آپ ایک بار کیمپ میں آ جاتے ہیں تو پھر آپ 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ بن جاتے ہیں، میں امید کر رہا ہوں کہ مجھے پورا موقع دیا جائے گا، اسکواڈ میں واپسی کیلیے ڈومیسٹک میں پرفارم کرنا پڑتا ہے جو میں کر چکا ہوں۔

 اپنی پرفارمنس اور تجربے سے ملک کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہوں، ٹاپ آرڈر میں ابھی بھی بہت کچھ ٹھیک ہونے والا ہے میں ہمیشہ ٹاپ آرڈر میں ہی کھیلا ہوں، ہم اب بھی اسٹرائیک ریٹ، اٹیکنگ اور ماڈرن ڈے کرکٹ کی بات کرتے ہیں۔

 ضروری یہ ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ بیٹھ کر پلان تیار کئے جائیں، مجھے امید ہے کہ 20میں نام آنے کے بعد مجھے آگے موقع ملے گا، ڈومیسٹک ٹی 20کے دوران چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے رابطہ ہوا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نہیں ہوں گے تو آپ کی ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو دیکھا جائے گا، پی ایس ایل کی ایک دو پرفارمنسز پر ٹیم میں شامل کرنا کھلاڑی اور ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے۔

 چیئرمین محسن نقوی کے لئے بہت چیلنجر ہیں وہ نگران وزیر اعلی کے طور پر مثبت کام کر چکے ہیں، چیئرمین کا میرٹ کی بات کرنا بہت اچھی چیز ہے، سیاست مجھے آتی نہیں، دل سے کام لیتا ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!