حسن علی کا شاندار کم بیک، ٹی20 میں ہیٹرک، 6 وکٹیں لے لیں

حسن علی کا شاندار کم بیک، ٹی20 میں ہیٹرک، 6 وکٹیں لے لیں

میچ میں حسن علی نے 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں
حسن علی کا شاندار کم بیک، ٹی20 میں ہیٹرک، 6 وکٹیں لے لیں

Webdesk

|

9 Jun 2025

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے وائٹلٹی بلاسٹ ہیٹرک بناکر اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا۔

برمنگم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم سائیڈ برمنگم بیئرز کی نمائندگی کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

حسن علی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور ڈربی شائر فالکنز کو 200 رنز کا ہدف دیا، تاہم حریف ٹیم محض 17.1 اوور میں 141 رنز بناکر آل آٹ ہوگئی اور یوں برمنگم بیئرز نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔

میچ میں حسن علی نے 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں، جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل تھی۔

قومی فاسٹ بولر نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ بران کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!