جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کے مطالبات زور پکڑ گئے، مگر کیوں؟

جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کے مطالبات زور پکڑ گئے، مگر کیوں؟

جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے بھی بائیکاٹ کی حمایت کردی ہے
جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کے مطالبات زور پکڑ گئے، مگر کیوں؟

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2025

پاکستان کی میزبانی میں اگلے ماہ منعقد ہونے والی چیمئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کے حوالے سے آسٹریلیا، برطانیہ اور جنوبی افریقا میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں۔

یہ آوازیں پورے ایونٹ کیلیے نہیں بلکہ امارات اسلامیہ میں خواتین پر عائد کھیلوں سمیت دیگر پابندیوں کی وجہ سے  افغان ٹیم سے میچز  کیلیے اٹھائی جارہی ہیں۔

آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں میچز افغانستان سے نہ کھیلنے کا اعلان کردیا جس کے بعد برطانیہ کے درجنوں سیاست دانوں نے بھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی آسٹریلیا کی طرح دلیری کا مظاہرہ کر کے افغانستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کریں۔

اب جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل نے افغانستان کے خلاف آئندہ ماہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے بائیکاٹ کے لیے عوامی مطالبے میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے کہ وہ اپنے ہی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔

جمعرات کے روز گیٹن میکینزی نے کہا کہ وہ "اخلاقی طور پر مجبور ہیں" کہ میچ کے بائیکاٹ کی حمایت کریں، کیونکہ طالبان حکومت نے خواتین کے کھیلوں پر پابندی لگا دی ہے اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو تحلیل کر دیا ہے۔

میکینزی کا کہنا تھا کہ "یہ میرا اختیار نہیں کہ جنوبی افریقہ کو افغانستان کے خلاف کرکٹ میچز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ دوں، لیکن اگر یہ فیصلہ میرے ہاتھ میں ہوتا تو یقینی طور پر یہ میچ نہ ہوتا۔"

انہوں نے مزید کہا، "ایک ایسے شخص کے طور پر جو ایک ایسی نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے نسلی امتیاز کے دورِ حکومت میں کھیلوں کے مساوی مواقع سے محروم رکھا گیا، میرے لیے یہ منافقت اور غیر اخلاقی ہوگا کہ آج خواتین کے ساتھ ہونے والے اسی طرح کے سلوک پر خاموش رہوں۔"

جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا میچ 21 فروری کو کراچی میں شیڈول ہے۔ اسی دوران، انگلینڈ کو بھی 26 فروری کو افغانستان کے خلاف اپنا میچ چھوڑنے کی اپیل کی جا رہی ہے، جس کے لیے پیر کے روز 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے مطالبہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!