جنوبی افریقا، تین پاکستانی بہنوں نے 12 سونے کے میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

جنوبی افریقا، تین پاکستانی بہنوں نے 12 سونے کے میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

تینوں بہنوں نے پاور لفٹنگ ایونٹ میں چار 4 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی
جنوبی افریقا، تین پاکستانی بہنوں نے 12 سونے کے میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

Webdesk

|

12 Jul 2024

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں جاری ایشیا پیسفک افریقی ٹورنامنٹ میں تین پاکستانی بہنوں نے 12 سونے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق تین پاکستانی بہنوں نے  پاور لفٹنگ ایونٹ میں چار 4 گولڈ میڈل جیت کر تاریخ  لکھ رہی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں لڑکیوں نے  پاور لفٹنگ کے  ایک ہی ایونٹ میں  مختلف ویٹ کیٹگریز میں چار گولڈ میڈلز جیت لیے۔ 

جنوبی افریقا میں جاری  ایشیا پیسفک افریقا  ٹورنامنٹ  ایونٹ میں ٹوئنکل سہیل 84 کے جی کلاس میں  کلین سوئپ کیا اور چاروں گولڈ میڈلز جیت لیے۔ انہوں نے اسکواٹ ،بنچ پریس ،ڈیڈ لفٹ اور اوور آل ٹوٹل میں سونے کا تمغہ جیتا۔

اس سے پہلے ان کی بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے بھی اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں چار چار گولڈ میڈلز جیتے۔ یہ پہلا موقع ہےکہ پاور لفٹنگ کے کسی بین الاقوامی ایونٹ میں تین بہنوں نے ایک ساتھ گولڈ میڈلز جیتے۔ تینوں بہنیں اب 13 جولائی کو ایکوئپڈ ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!